حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسین مومنی نے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم میں ماہ مبارک رمضان کی مناسبت سے جاری اپنے سلسلۂ گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ سورۂ شعراء کی آیت نمبر ۸۷ سے لے کر ۸۹ تک جس قلب (دل) کے متعلق بحث ہوئی ہے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے اور صرف یہ قلب (دل) انسان کو خوشبختی اور کمال کی طرف لے جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا: انسان کے وجود کا اہم ترین عضو قلب انسان ہے۔ یہ انسان کا معنوی ظرف ہے۔ اگر اسے معارف الہی سے پر نہ کیا جائے تو اس میں شقاوت آ جاتی ہے اور پھر یہ گناہوں اور اخلاقی برائیوں کے ارتکاب سے نہ صرف ناراحت نہیں ہوتا بلکہ لذت بھی لیتا ہے۔
دینی علوم کے اس استاد نے کہا: دل کی حفاظت کی ایک راہ ہمیشہ ذکر کی حالت میں رہنا ہے۔
انہوں نے کہا : جس طرح وائرس سے بدن کی حفاظت کے لئے ماسک کی ضرورت ہے اسی طرح نفس اور قلب (دل) کی حفاظت کے لئے ہمیشہ ذکر کی حالت میں ہونا اور گناہ و معصیت کے ماحول سے دور رہنا ضروری ہے۔